ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دورہ دہلی کے بعد کابینہ میں ردوبدل یا توسیع:    وزیر اعلیٰ بومئی

دورہ دہلی کے بعد کابینہ میں ردوبدل یا توسیع:    وزیر اعلیٰ بومئی

Tue, 19 Apr 2022 11:47:27    S.O. News Service

بنگلورو،19؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی)   وزیر اعلیٰ  بسواراج بومئی نے پیر کو کہا کہ کابینہ میں توسیع کے بارے میں حتمی فیصلہ ان کے نئی دہلی کے دورہ کے بعد ہی لیا جائے گا۔ انھوں نے کہا ”ہائی کمان، میرے دورہ کے ہدایات دیں گی اور نئی دہلی میں ہی فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا ریاستی کابینہ میں ردوبدل کیا جائے گا یا صرف کابینہ میں توسیع کی جائے گی۔

 نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بومئی نے کہا کہ کابینہ کی توسیع کے معاملہ میں پارٹی صدر جے پی نڈا سے پہلے ہی بات چیت ہو چکی ہے۔ انھوں نے یقین دلایا کہ وہ اس سلسلہ میں میٹنگ منعقد کرنے کے بعد فیصلہ سے آگاہ کریں گے۔ بومئی کا یہ بیان کابینہ میں شامل ہونے کے خواہشمندوں کے لئے نقصان دہ ثابت ہوا جو امید کرتے تھے کہ اگادی کے فوری بعد کابینہ میں توسیع ہوگی۔

کے ایس ایشورپا کے استعفیٰ کے بعد کابینہ میں اب 5عہدے خالی ہیں۔ چونکہ انتخابات (2023) تیزی سے قریب آرہے ہیں، اس لئے پارٹی توسیع کے حوالہ سے محتاط انداز میں چل رہی ہے۔

پولیس سب انسپکٹر (پی ایس آئی) بھرتی سکینڈل کے بارے میں بات کرتے ہوئے بومئی نے واضح کیا کہ دوبارہ جانچ کا مطالبہ ہورہا لیکن ہم سی آئی ڈی تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد ہی اس پر فیصلہ کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ الزام کے منظر عام پر آنے کے بعد ریاست کے وزیر داخلہ گیانیندرا نے تحقیقات سی آئی ڈی کو سونپ دی ہے۔


Share: